سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن کوئٹہ کے انتخابات، کتاب پینل کامیاب

کوئٹہ (آئی این پی ) گزشتہ روز سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسییشن ضلع کوئٹہ کے انتخابات برائے سال 2024 – 26 منعقد ہوئے جس میں دو پینل جن میں ایک کا انتخابی نشان کتاب جبکہ دوسرے کا انتخابی نشان قلم دوات تھا کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں کتاب پینل نے کامیابی حاصل کی۔ کل 1705 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے کتاب پینل نے 995 جبکہ قلم دوات پینل نے 710 ووٹ حاصل کیے۔ کتاب پینل کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صدر ڈاکٹر سید نصیر علی شاہ، جنرل سیکرٹری قدرت اللہ رند، چیئرمین نصیب الرحمن خان کاکڑ، ارگنائزر زین اللہ خان، سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید سراج آغا، جونیئر وائس پریزیڈنٹ محمد صادق، ڈپٹی آرگنائزر منیر احمد بازئی، جوائنٹ سیکرٹری مس نائلہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیمیل مس سعیدہ، جونیئر وائس پریزیڈنٹ فیمیل مس خیر النسا، فائنانس سیکرٹری احسان اللہ خان، وائس چیئرمین ریاض احمد خان، کوارڈینیٹر اشرف الدین، پریس سیکریٹری ظفر اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیمیل مس روما پال آفس سیکرٹری محمد انور منتخب ہوئے۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی سیسا کے مرکزی چیئرمین نظام الدین مینگل، حاجی محمد حنیف بنگلزئی اور حاجی فیروز پر مشتمل تھی جنہوں نے کامیاب انتخابات منعقد کرانے کے بعد الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا اور کامیاب ہونے والے کتاب پینل کے صدر ڈاکٹر سید نصیر الدین شاہ کو کامیابی کا نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر چیئرمین سیسا نظام الدین مینگل نے کہا کہ یہ کسی ایک پینل کی ہار یا کسی دوسرے پینل کی جیت نہیں بلکہ خوشگوار ماحول میں کامیاب انتخابات کا انعقاد سیسا کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیسا کے تمام ممبران اساتذہ وہ افسران باہمی احترام کے رشتے سے منسلک ہیں جو کہ سب سے مقدم ہے اور اسے ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔ کامیاب ہونے والے پینل کے صدر ڈاکٹر سید نصیر الدین شاہ نے اپنی وکٹری سپیچ میں ووٹ دینے والے تمام اساتذہ اور افسران کا شکریہ ادا کیا انہوں نے خاص طور پر خواتین اساتذہ اور افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ سے ان کے پینل کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ ہمارا عزم بلا تفریق اساتذہ کی خدمت اور تعلیمی ترقی ہے ہم کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی امتیازی رویہ نہیں برتیں گے بلکہ ہم اپنے تمام ممبران کو اپنے ساتھ کامیابی کے سفر پر لے کر چلیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اعلی تعلیم یافتہ ٹیم کے ہمراہ شبانہ روز محنت کر کے ضلع کوئٹہ کے تعلیمی ماحول کو بہتر سے بہترین کی طرف لے جانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں