پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابل تنسیخ حصہ تصور کرتا ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تائیوان کوچین کاناقابل تنسیخ حصہ تصورکرتاہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اورتزویراتی شراکت دار ہیں۔ پاکستان قومی اتحاد کےلئے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد انتخابات یا حکومت کی خودساختہ تبدیلی تائیوان کے معاملے پر حقائق نہیں بدل سکتی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ پاکستان نے تائیوان کے معاملے پر ہمیشہ چین کے موقف کی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں