مختار باچا نے پوری زندگی انسانیت کی سربلندی کیلئے کام کیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پشاور(نمائندہ انتخاب)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشاور میں نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر مختار باچا کی وفات پر ان کے بڑے بیٹے دانیال اور چھوٹے بیٹے سچل سے اظہار تعزیت کی اور ان کی درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جان بلیدی، پنجاب کے صدر ایوب ملک، ریٹائر جسٹس شکیل احمد بلوچ، رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، جمیل احمد اور ضمیر بلوچ بھی ساتھ تھے مختار باچا کے فرزند دانیال اور سچل نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنے والد محترم کی ہدایات کے مطابق نیشنل پارٹی سے اپنا تعلق برقرار رکھتے ہوئے اپنا ایک مثبت سیاسی کردار ادا کریں گئے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ مختار باچا ایک عظیم قومی رہنما اور دانشور تھے انھوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی سربلندی اور قومی کی برابری اور استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے وقف کی۔ انہوں نے دانشمندانہ انداز میں ہماری رہنمائی کی انتہاہ پسندانہ رویے اور حکمت عملی سے بچاتے ہوئے جمہوری سیاسی عمل میں مثبت کردار کی تلقین کرتے رہے ۔ انہوں نے جہالت غربت اور انتہاہ پسندی کے خلاف تحریک میں رہنمایانہ کردار ادا کیا ، نیشنل پارٹی مختار باچا کی سیاسی و جمہوری قومی جدوجہد میں کردار کو ہمیشہ اپنا نصب العین کے طور پر اپنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں