خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے 121 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا فیصلہ

پشاور(صباح نیوز)حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال -25 2024کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے مالی سال -25 2024میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121ارب 75کروڑ 40لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ میں عالمی بینک سے 60ارب 52کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46ارب 93کروڑ قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49کروڑ کا قرض ملنے کی توقع ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے تین ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12ارب، کے ایف ڈبلیو سے دو ارب 49کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی امدادی اداروں سیآٹھ ارب 83کروڑ 30لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں