بلوچ راجی مچی کیخلاف کریک ڈاؤن، مرکزی شاہرا ہ سونا خان اور لکپاس کے مقام پر بند

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر میں ہونے والے بلوچ راجی مچی کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ، مرکزی شاہرا ہ سونا خان اور لکپاس کے مقام شاہراہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ، شاہرا کی بندش سے ٹریفک کی روانی مکمل معطل ہو گئی ہے، مسافروں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامناہے ،واضح رہے کہ فورسز کی جانب سے گوادر کے تمام داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، مکران کوسٹل ہائی وے پر 600 سے زائد نفری تعینات، ایک سو کے قریب خواتین پولیس اہلکار شامل بھی ہیں۔ سی پیک ایم ایٹ گوادر ٹو تربت روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، عینی شاہدین نے بتایا کہ سی پیک روڈ پر کھدائی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے تاکہ کوئٹہ سے آنے والی ٹریفک کو روکا جاسکے۔ جبکہ اورماڑہ اور پسنی زیروپوائنٹ پر بھی بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مکران بھر میں موبائل انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل نیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں