پتھر دل ماں نے کمسن بچوں کو اقبال پارک کے قریب چھوڑ دیا

لاہور(صباح نیوز)لاہورمیں گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں اپنے 4 کمسن بچوں کو چھوڑگئی۔تفصیلات کے مطابق بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے، والدہ بچوں کوشام کو لیکر آئی اوربچوں کوچھوڑکرچلی گئی۔مقامی افراد نے اوارث سڑک پر لاوارث بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بچے نے مقامی افراد کو اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے جبکہ پولیس بچوں کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کررہی ہے۔بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ والد والدہ پر تشدد کرتے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے والدہ کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں