زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد قتل، خاتون زخمی

لاہور(صباح نیوز) لاہور میں زمین کے تنازع پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ بیگم کوٹ گاﺅں میں دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کے باعث جھگڑاہوا، فائرنگ کے دوران 2افرادموقع پر جاں بحق اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 40 سالہ علی رضا اور 42 سالہ دلاور کے نا م سے ہوئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں