دکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا نقصان

مشکے (بیورو رپورٹ) تحصیل مشکے کے علاقے پروار کی دوکان میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح مشکے کے علاقے پروار بازار میں اکبر ولد نیاز محمد کے شاپنگ سنٹر میں اچانک آگ لگ جانے سے دوکان میں لاکھوں روپے مالیت کے سامان جل کر مکمل طور پر راکھ ہو گیا، آگ لگنے کی وجہ دوکان میں موجود پٹرول تھا جو موٹر سائیکل کی کرنٹ سے بھڑک اٹھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں