تربت سے گرفتار پولیس اہلکار کیخلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج

تربت (نامہ نگار) گزشتہ روز کوہ مراد سے گرفتار پولیس اہلکار فیصل صوالی کیخلاف تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مقدمہ درج۔ فیصل کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق وہ کالعدم تنظیم کا ممبر ہے اور اس کے پاس تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کے لیے ایک عدد بم برآمد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیصل صوالی اور رفیق صوالی نامی دو بھائیوں کو گزشتہ شب حراست میں لیا گیا تھا، ان کی بازیابی کے لیے فیملی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں