محکمہ صحت کی نجکاری کیخلاف پنجگور میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاجی ریلی
پنجگور (یو این اے) پنجگور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات کے حق اور محکمہ کی نجکاری کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں پیرامیڈیکل کے عہدیدار اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءنے بازار کی شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے حق اور نجکاری کیخلاف نعرے لگائے۔ ریلی کہ قیادت پیرامیڈیکل اسٹاف کے ضلعی صدر جاوید کچکول جنرل سیکرٹری سید کریم سابق صدر محمد عارف بلوچ ظہور احمد اور دیگر ممبران نے پیرا میڈیکل کے چارٹر آف ڈیمانڈ کومنظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی نجکاری کیسی قیمت پر قبول نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


