مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائد گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر 24 سے زائد گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔ آگ سیدپور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نورپور رینج ٹریل5 کی طرف پھیلی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹرز استعمال کیے گئے۔ سی ڈی اے کے مطابق 200 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ سی ڈی اے کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ نے خود آپریشن کی نگرانی کی، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے لیے بحریہ کی ٹیم بھی معاونت میں مصروف تھی۔ بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں شامل رہے۔
Load/Hide Comments


