جاتی امرا کے ٹھک نے اپنے درباریوں سے خود کو بلا مقابلہ منتخب کروایا، تحریک انصاف

اسلام آباد(آن لائن )لندن منصوبے کے تحت لندن سے درآمد شدہ بھگوڑے کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاتی امرا کے ٹھگ نے اپنے درباریوں سے بلا مقابلہ منتخب ہو کر چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو امتحان میں ڈالا ہے، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بھگوڑے کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد شاہراہِ دستور پر اندھوں، بہروں اور گونگوں کا مارچ پاسٹ جاری ہے، شخصی آمریت کے ریاستی غلاموں کے پاس گود میں پناہ گزین مسخرے کے خرافات سے بھرپور بھاشنوں پر سر د±ھننے کے سوا کوئی چارہ نہیں،اپنے قیام کے کم و بیش 30 برس بعد بھی نون لیگ کی حیثیت شریفوں کی ذاتی جاگیر اور ان کی نکمّی اولاد کیلئے وراثتِ بَد سے بڑھ کر کچھ نہ ہے۔خود آمریت کی گود میں سیاسی جنم پانے والا جنرل جیلانی کا لونڈا چار عشروں بعد بھی گود سے اترنے اور شخصی آمریت کی چوسنی منہ سے نکالنے کو تیار نہیں۔تاریخ کے اس ناکام ترین اور ر±سوائے زمانہ سیاسی دیہاڑی باز کی زبان، ضمیر اور عمل سب جنگل کے نام نہاد بادشاہ کے بھاری بھرکم قدموں تلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں