لاڑکانہ میں اے ایس پی آفس کے باہر بم حملہ، ایس آر اے نے ذمے داری قبول کرلی
لاڑکانہ (انتخاب نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں سول لائن تھانے کی حدود میں قائم اے ایس پی سٹی کی آفس کے باہر دستی بم حملہ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ سول لائن تھانہ کی حدود میں قائم اے ایس پی سٹی کے آفس کے باہر حملہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل عملہ شواہد اکٹھے کر رہا ہے، واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسرے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، واقع کی تمام پہلوﺅں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اے ایس پی لاڑکانہ سٹی کے آفس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


