خضدار میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

خضدار(بیورورپورٹ) عیدالاضحی کی آمد آمد ، خضداربکرا منڈی میں جانوروں کے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، مسلمان سنت ابراہیمی سے محروم ہونے لگے، خضداربکرامنڈی میں مال ومویشیوں کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ، روزانہ ہزاروں مال و مویشی کوئٹہ ،کراچی ، پنجگور، تربت بلکہ بیرونی ممالک افغانستان اور ایران اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ خضدار کھٹان بکرا منڈی سے درجنوں کنٹینروں کو روزانہ بھربھرکر خضدار سے باہر لے جا رہی ہے ، بکرامنڈی میں عید قربانی کے جانوروں کی قیمتیں معلوم کرنے سے لوگوں کی جیب خیرد نے کی اجازت نہیں دے رہے ۔ ضلعی انتظامیہ ہرسال کی طرح اس سال بھی ضلع خضدارسے ہزاروں جانوروں کو لے جانے پر دفعہ 144 نافذ کیاجائے تاکہ یہاں کے غریب لوگ لوگ سنت ابراہیمی سے محروم نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خضداربکرامنڈی میں جانوروں کے قیمتوں کی بے پناہ اضافہ لوگ سنت ابراہیمی سے محرومیت کا شکار ہورہا یے بھیڑبکرے ، بیل اور گائے کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے اور قربانی کی جانوروں کی قیمتوں ہزاروں میں ہے یہاں کے زیادہ تر لوگ غریب ہیں جانوروں کی بے تحاشا قیمتوں کا سن کر جانورخریدنے سے کتراتے ہیں ۔ انکی جیب اجازت نہیں دی جاتی ہے جانوروں کے قیمتوں میں اضافہ اصل میں یہاں سے دوسرے اضلاع کو عید سے قبل جانوروں کو اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ خضدار کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ، ڈپٹی کمشنر ودیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار بکرا منڈی سے باہر مال مویشیوں کی اسمگلنگ پرفوری طورپردفعہ 144 نافذ کرکے یہاں کے غریب عوام کو سنت ابراہیمی کی محرومیت سے نجات دلائیں اور ضلع خضدار سے باہر مال ومویشیوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں