ملازمین لسبیلہ یونورسٹی وڈھ کیمپس کی مطالبات کے حق میں ریلی و احتجاج

وڈھ(نمائندہ انتخاب)لسبیلہ یونیورسٹی واٹر میرین سائنس اینڈ ایگریکلچر وڈھ کیمپس کے ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی یونیورسٹی وڈھ کیمپس سے برآمدہو کر پھرانس روڈ سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ایک احتجاجی جلسے کے شکل کی اختیار کرلی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے۔ پلے کارڈ پر وڈھ کیمپس کو یونیورسٹی درجہ دیا جائے کے نعرے در ج تھے۔ ریلی کے شرکا ءسے جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما ءجسٹس (ر) عبدالقادر مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی، جمعیت علماءاسلام وڈھ کے جنرل سیکرٹر ی مولا نا عبدالصبور مینگل لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے لیکچرار ، انگلش ڈپارٹمنٹ کے لیکچرار بابر منظور، سردار منیر احمد مینگل پبلک ہائی اسکول وڈھ کے پرنسپل اعجاز احمد مینگل، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن وڈھ کے رہنما کامریڈ محمد اسلم شیخ مینگل،سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسو سی ایشن کے رہنما ءمحمد یونس بلوچ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنما مولانا عبدالرحیم نقشبندی، پاکستان سنی تحریک کے رہنما سائیں ناصر احمد نقشبندی یونیورسٹی کے طالب علم آصف نو ر گرگناڑی سمیت دیگر رہنما و¿ں نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے سے جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما ءجسٹس (ر) عبدالقادر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے آنے کا مقصد آپ لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے اور ہم ہر فورم پر وڈھ یونیورسٹی سمیت وڈھ کے دیگر مسائل پر آواز بلند کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسلہ وڈھ کو ضلع کا درجہ دلوانا ہے ، پھر ہمارے مسائل کے حل میں تھوڑی بہت آسانی پیدا ہوگی۔ ہمارے علاقائی مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ہم حیران ہیں کس مسلہ پر بات کریں۔ ہم ڈپٹی کمشنر خضدار اور کمشنر قلات ڈویڑن سے مطالبہ کرتے ہیں ان کی ذ مہ داری بنتی ہے کہ وہ وڈھ یونیورسٹی کے معاملہ پر چشم پوشی اختیار کرنے کی بجائے سرکاری سطح پر ہماری آواز بنیں، احتجاجی مظاہر ہ سے بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے صدر مجاہد عمرا نی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی وڈھ کیمپس کے ساتھ بد نیتی سب کے سامنے عیاں ہے اور لمز کے وائس چانسلر وڈھ کیمپس کو میینہ طور پر بند کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ وڈھ یونیورسٹی فعال ہو۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور دیگر ادارے اکثر بلوچستان کے سردار وں کے تعلیم دشمن یا تعلیم کے سلسلے میں رکاوٹ سمجھتے تھے لیکن یہ حکمرانوں کی بدنیتی تھی،مجاہد عمرانی نے کہ غالباسال 2016کے اوائل میں سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت کے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ایک ایک ٹوئٹ کے جواب میں سردار اختر جان مینگل نے 100ایکڑزمین مفت دینے کی اس وقت کے وفاقی حکومت کو آفر کی تھی۔ سردار اختر جان مینگل کے اس ٹوئٹ کے جواب میں اس وقت کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سردار مینگل کوٹوئٹ کے ذریعے یقین دہائی کرائی تھی وہ وڈھ میں ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائین گے۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سات سال گزرنے کے باوجود کہ وڈھ کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ نہیں دیا جارہا ہے۔ مجاہد عمرانی نے کہا کہ اب ہم صرف کیمپس نہیں بلکہ سردار عطاءاللہ خان مینگل کے نام سے منصوب یونیورسٹی کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس یونیورسٹی کیلئے منظم جدوجہد نہیں کی تو یہ کیمپس بھی ہم چھین جائینگے۔جمعیت علماءاسلام وڈھ کے جنرل سیکرٹر ی مولا نا عبدالصبور مینگل نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے جماعت کی طرف سے مکمل یقین دلایا کہ وہ اپنے جماعت کے ایم پی اے اور اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیززہر ی ذریعے بلوچستان اسمبلی سے باقائدہ قرارداد پاس کرواکے یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کی کوشش کرینگے۔ وڈھ کیمپس کے لیکچرار صغیر احمد نے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ تعلیم اور شعور دینے والے روڈ پر ہے اب ہمیں اس یونیورسٹی قیام کے لئے باقائدہ عملی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا۔ وڈھ کیمپس انگلش ڈپاٹمنٹ کے لیکچرار بابر منظور نے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ سات سالوں کے دوران مہمان نہیں بلکہ ایک خدمت گار کے طور پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اور ہم اپنے تعلیمی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ امن محبت اتفاق اور بھائی چارہ گی کے فضا کو قائم کرینگے۔ سردار منیر احمد مینگل پبلک ہائی کے پرنسپل اعجاز احمد مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وڈھ یونیورسٹی گزشتہ سات سالوں کے دوران ایک سکول کے چار دیواری کے اندر مقید ہے لیکن اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھا ہو ا ہے جو باعث خوشی کا مقام ہے۔پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن وڈھ کے رہنما کامریڈ محمد اسلم شیخ مینگل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی یہ ہے آج صرف وڈھ کیمپس پیچھے رہ گئے ہیں۔ہر فرد کو تعلیم دینے والے اپنے اساتذہ کرام روڈ پر اپنے حقوق کیلئے سراپا اہتجا ج ہے جو وقت کے حکمرانوں کے لئے باعث ندامت ہے۔پاکستان سنی تحریک کے رہنما صاحبزادہ سائیں ناصر احمد شیخ نے اپنے پرجوش اور جزباتی خطاب میں حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اپنے آنکھ کھول کر ہمارے حقوق کو بحال کرو۔ وڈھ کے تاجربرادری کی بڑی تعداد نے مظاہرہ میں شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ وڈھ یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح 27دسمبر 2017اس وقت کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے دعوت پر وڈھ آنے کے موقع پر سردار منیر مینگل پبلک ہائی سکول کے بلڈنگ میں عارضی طور پر کیا تھا جو تاحال اسی پبلک اسکول کے اندر اپنی تعلیمی خدمات کو جاری رکھا ہوا ہے۔ یونیورسٹی کے ایک بیج فارغ ہوچکے ہیں اور دوسرے بیج کی آخری سال ہے لیکن وفاقی حکومت اور لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس اور اتھل کے وائس چانسلر وڈھ کیمپس کو مبینہ طور پر بند کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں