خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ
نصیر آباد(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی ہر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ گیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے وہ فرار ہوگئےڈی سی کے مطابق ڈاکوؤں اور لیویز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مخالف سمت سے نوابزادہ خالد مگسی اپنے محافظوں کے ساتھ آرہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ان پر بھی فائرنگ کی۔۔فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے۔دوسری جانب سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ہے۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے


