ساکران میں بجلی کی مسلسل بندش کیخلاف لوگ سڑکوں پر آگئے، مرکزی شاہراہ بند
حب (یو این اے) حب شدید گرمی اور بجلی کے ستائے ساکران کے مکین بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ساکران روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا حب شہر اور ساکران میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ایک طرف شدید گرمی تو دوسری جانب کے الیکٹرک کے جانب سے مسلسل بجلی بندش کے خلاف ساکران کے مکین بیزار ہو کر ساکران روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا۔ واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے حب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مسلسل بندش کے سبب بچے بوڑھے اور بیمار خواتین شدید گرمی میں بلبلا اٹھے جس پر گزشتہ کئی دنوں سے شہری سڑکیں بلاک کرکے پرامن احتجاج رکارڈ کرا رہے تاہم بجلی بندش کا مسلہ اب تک حل نا ہوسکا حب انتظامیہ شہریوں کے مسائل سے مکمل بے خبر عوامی حلقوں کا حکام اعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
Load/Hide Comments


