کیو ایم سی کی گاڑیوں میں 70 کروڑ روپے فیول کا استعمال، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں میں فیول کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں میں 70 کروڑ روپے فیول استعمال کی تحقیقات کردی ہے۔ کیو ایم سی کی گاڑیوں میں ایک سال کے دوران 70 کروڑ روپے کا فیول استعمال ہوا۔ڈی جی اینٹی کرپشن واحد کاکڑ نے کہا کہ فیول کے استعمال میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں۔ کیو ایم سی سے فیول کے استعمال کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کیو ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں 330 گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی گاڑیاں ایک سال میں 70کروڑ روپے سے زائد کا تیل پی گئیں مگر شہر میں کچرے کے ڈھیر ختم نہ ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نےکوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےسابق انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں ،،،ایک سال کا رکارڈ طلب کرلیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ یہ بات سامنے ائی کہ پچھلے ایک سال کے دوران کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیاں میں ستر کروڑ روپے کا فیول استعمال ہوا ،، جبکہ اس دوران صفائی کی صورتحال ابتر رہی کیو ایم سی میں فیول کی استعمال میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے ائیں ہیں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کےسابق انتظامیہ کے خلاف معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،،، محکمہ اینٹی کرپشن نے کیو ایم سی کے فیول کے استعمال کا ایک سالانہ رکارڈ بھی طلب کرلیا ہے دوسری جانب کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کیوایم سی کے پاس مختلف شعبہ جات میں 330گاڑیاں ہیں ،،جن میں 170صفائی پر مامور ہیں ، جبکہ ہمیں سولہ ماہ سے فیول کی مد میں واجبات نہیں ملے ہیں ۔


