خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا
نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ کے تحصیل پبی اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔اسٹاف نے علاج کرنے کے بجائے مریض کو اسپتال سے باہر رکھ دیا جس سے وہ دم توڑ گیا۔ مریض رات بھر بے یار ومدد گار پڑا رہا اور اس دوران اسپتال کے احاطے میں ہونے کے باوجود دم توڑ گیا۔اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مریض کو ہم نے پشاور ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس کے حوالے کیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔
Load/Hide Comments


