بلوچستان ہائیکورٹ، گندم کی خریداری میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر، فریقین سے جواب طلب

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کے دروران فریقین کو 6 جون کو طلب کرلیا۔ پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے گندم کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست کوقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ڈی جی فوڈ کو عدالت میں طلب کر لیا، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے2رکنی بنچ نے صوبے میں گندم کی خریداری کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا ، بلو چستان ہائی کورٹ نے محکمہ خزانہ کو حکم جا ری کیا ہے کہ گندم خریداری کیلئے محکمہ خوراک کو فنڈز جاری نہیں کئے جائیں ہائی کورٹ نے گندم خریداری کے معاملے پر حکم امتناع شہری محمد صادق کی درخواست پر جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں