زیادتی کے بعدخاتون کا قتل، مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

لاہور(صباح نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔عدالت نے مجرم احمد شہزاد کو 6 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ مجرم کے خلاف تھانہ لیاقت آباد پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور نے گواہوں کے بیانات کے بعد فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کا بتانا تھا کہ مجرم نے خاتون سے زیادتی کی اور قتل کر کے لاش کوڑے دان میں پھینک دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں