گوادر، کوسٹل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا ختم، سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)کوسٹل ہائی وے N-10 پر جاری دھرنا مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری ، ڈی ایس پی گوادر پولیس امام یعقوب اور ڈی ایس پی کوسٹل ہائی وے پولیس زون-II اسلم بنگلزئی نے حصہ لیا۔یاد رہے کہ کوسٹل ہائی وے N-10 چٹی کے علاقے میں (جو کہ گوادر-جیوانی-گبد-ایران سرحد) پک اپ یونین کی جانب سے کنٹانی میں باڑ لگانے، گیٹ نصب کرنے اور غیر مقامی گاڑیوں کے داخلے کے خلاف احتجاج کے باعث بند کر دی گئی تھی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد کوسٹل ہائی وے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں