کوئٹہ، سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس، پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
کو ئٹہ ( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت اج سینٹرل پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہ ہوا جس میں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفاقت ،کوارڈینیٹر برائے بلوچستان پولیو زاہد شاہ ، اے آئی جی آپریشن ڈاکٹر سمی،ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کوارڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی اپریشن سینٹر پولیو اسلام اباد، برگیڈیئر ریٹائرڈ عبدالحسن، غلام دستگیر غلزئی شامل تھے۔اجلاس میں صوبے میں رواں سال کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی پولیس سربراہ کو بتایا گیا کہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے اور پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا آئی جی بلوچستان کو مزید بتایا گیا شدید گرمی ،سردی ،اور لا حق خطرات کے باوجود پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہے اس طرح پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر پولیو کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا لیکن اس ضمن میں مزید اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائے جن علاقوں میں اہلکاروں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مشکلات پیش رہی ہے تا کہ پولیو کا خاتمہ مکمن ہوآئی جی بلوچستان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ آیک اہم قومی فریضہ ہے بلوچستان پولیس نے صوبے کو پولیو فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے انسدادِ پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے پولیس کے افسران اور جوانوں نے پہلے بھی اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا اور کہا کہ آئندہ بھی پولیس کے بہادر افسران اور جوان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس ضمن میں جو اپ کی مطالبات ہے ان پر من و عن عمل کیا جائے گا تاکہ پولیو کا خاتمہ کو ممکن کیا جاسکے۔


