متنازع ٹوئٹ، تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف نے سوشل میڈیا سے متعلق پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پارٹی کے مو¿قف کے بعد نتائج کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا، آئندہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیاگیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازع ٹوئٹ کا معاملہ لیگل کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی اور پالیسی کے مندرجات پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی اورمرکزی قیادت کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کی مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا جائے گا، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پالیسی کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، ان سے 24 گھنٹے میں مرکزی قیادت ملاقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں