مستونگ مرکزی شاہراہ پر وردی میں ملبوس افراد لوگوں کو لوٹ رہے ہیں، بی این پی
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں مستونگ ملحقہ علاقوں میں سرکاری وردی میں مین شاہراہوں میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں آئے روز اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ عام شہریوں کا جینال محال کردیاگیا ہے دن دہاڑے لوگوں سے موٹرسائیکل، موبائل،نقدی ودیگر قیمتی چیزیں چھین کر باآسانی فرار ہو جاتے ہیں حکومت کی خاموشی اور بے حسی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ عام شہریوں کو ان کے جان و مال کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اربوں روپے امن وامان کے نام پر خرچ کیے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف آئے روز کرائمز میں اضافہ معمول بن چکا ہے جو حکومت کی ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہے بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ شہریوں کی ما ل وجان کی تحفظ کو یقینی بنائیں کیونکہ عوام کے ٹیکسوں سے انہیں مراعات و سہولیات میسر ہے جبکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت امن وامان کے حوالے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن عملی طو رپر کچھ نہیں ہے اور حکومت خود لوٹ مار،کرپشن و کمیشن میں مصروف ہیں عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وہ بے یار ومددگار ڈاکوں،شرپسند ودیگر سماج دشمن کے نرغے میں اور یرغمال بنارکھا ہے۔


