پنجگور میں عوام غیر محفوظ، شہری سے 13 لاکھ روپے چھین لیے گئے
پنجگور(یو این اے )پنجگور چتکان شہر نیو بازار کے قریب ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح افراد نے فقیر جان نامی شخص سے گن پوائنٹ پر 13 لاکھ روپے چھین کر فرار۔ زرائع کے مطابق فقیر جان نامی شخص نجی بینک سے پیسہ نکال کر اپنے کار پر جارہے تھے کہ نامعلوم صرف گاڈی میں سوار مسلح افراد انھیں رکھنےکی کوشش کی نہ رکھنے پر انکی گاڈی پر فائرنگ کرکے اپنی گاڈی انکے گاڈی کے آگے لگاکر 13 لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے فائرنگ سے گاڈی کو نقصان جبکہ فقیر جان معجزانہ طور پر محفوظ رہے واضع رہے کہ گزشتہ شب سوردو کے علاقے میں معروف شخصیت نے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبد العزیز بلوچ کے گھر میں بھی ڈکیتی کی گئی ہے گھر کی حفاظت میں مامور شخص کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئے اس وقت پنجگور میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب اور شہری خوف کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں


