سی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں آپریشنز،15 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور،راولپنڈی (صباح نیوز)دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 15 مشتبہ افرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کی جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے ،کارروائیاں لاہور،راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی اور فیصل آبادمیں کی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ میانوالی سے جنوبی وزیرستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔مشتبہ افراد سے دھماکا خیزمواد،خودکش جیکٹ،موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی، مشتبہ افراد حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں