پنجگور میں فائرنگ سے قتل، شک کی بنیاد پر ایک شخص گرفتار
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ ذرائع کے مطابق پسکول اور رخشاں برساتی نالے کے کنارے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عمران ولد عبداللہ آ زاد ساکن خدابادان جاں بحق جبکہ اس کے ہمراہ صالح ولد یعقوب کو پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں زیرنگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او صدورو خان لاشاری اور ایس ایچ او سٹی ائی پی جاوید احمد و دیگر پولیس ملازمان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو زیر استعمال آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ ملزم سالم ولد یعقوب قوم بلوچ سکنہ غریب آباد چتکان پنجگورکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول مع میگزین اور زندہ راﺅنڈ برآمد کرکے ملزم کے خلاف دو مقدمات مقدمہ فرد نمبر 80/2024 بجرم زیر دفعہ 302 ق د۔ مقدمہ فرد نمبر 81/2024 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج کرلیے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


