پسنی میں مواصلاتی نظام درہم برہم، سینکڑوں صارفین متاثر
پسنی (نامہ نگار)پسنی کلانچ میں یوفون کے مین ٹاور کی بندش سے درجن سے زائد دیہاتوں کا ٹیلی مواصلاتی رابطہ منقطع ، سینکڑوں صارفین متاثر مکینوں کے مطابق چکلی میں نصب یوفون کی مین ٹاور کے اراضی پر دو فریقوں کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے جس کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے ٹاور بند ہے، مین ٹاور کے بندش سے سردشت ، بازواجہ ، گانو ، کوڈیج ، لانٹی دان ، ڈنڈو جنوبی ، ڈنڈو شمالی ، جوہی ، دراوال ، ناگی ، کلگ سمیت قرب و جوار کے دیہی علاقوں کا ٹیلی مواصلاتی رابطہ دوسرے علاقوں سے کٹ کر رہ گیا ہے ، جس سے سینکڑوں صارفین متاثر ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق یہاں ٹیلی مواصلاتی رابطے کا واحد ذریعہ یوفون نیٹ ورک کمپنی ہے ، جس کی پچھلے چھ ماہ کی بندش سے کلانچ کے متعدد علاقوں کا رابطہ منقطع ہے ، علاقہ مکینوں نے یوفون نیٹ ورک کمپنی کے ذمہ داران سے نیٹ ورک کی بحالی کا مطالبہ کیاہے ۔


