دالبندین کے قریب مالبردار ٹرین کی چاربوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

دالبندین (یو این اے )دالبندین کے قریب مالبردار ٹرین کی چاربوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار گاڑی کی چار بوگیاں دالبندین کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں بوگیاں گندھک سے بھرے ہوئے تھے دالبندین عملے نے کام شروع کردیا آج شام یا کل تک ٹریک کو بحال کرکے ریل گاڑی کو کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا جائے گا ریلوے ذرائع کے مطابق کمزور ٹریک اور گرمی کی وجہ سے اکثر وبیشتر مالبردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہوجاتے ہیں اس وقت صرف دالبندین کے قریب پاک ایران ریل سروس معطل ہے جس کی بحالی پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں