حب میونسپل کارپوریشن کا 75 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا بجٹ منظور کرلیا گیا

حب (یو این اے) سیوک سینٹر حب میں رواں مالی سال 2023 24 کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کارپوریشن حب چیئرمین وائس چیئرمین اور چیف افسر سمیت کونسلران نے شرکت کی جس میں بحث و مباحثہ کے بعد میونسپل کارپوریشن حب کا مالی سال 23/24 کا بجٹ 75 کروڑ 62 لاکھ 72 ہزار 652 روپے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا بجٹ اجلاس کی صدرات وائس چیئرمین میونسپل کارپوریش حب سرور مگسی کررہے تھے جبکہ ترقی فنڈر کی مد میں رکھے گئے 11 کروڑ 62 لاکھ 12 سو 67 روپے مختص کئے گئے اس کے علاوہ ملازمین کی تنخواہوں کے مد میں 10 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار 690 روپے مختص کئے گئے،صحافیوں کی فلاح و بہود کیلئے 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے 70 لاکھ روپے سیوریج ڈھکنوں سمیت باقاعدہ غیر ترقی بجٹ کیلئے 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں واضح رہے کہ اس سے پہلے کئی مرتبہ مالی بجٹ اجلاس طلب کیا گیا مگر بغیر کسی نتائج کے ملتوی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں