سکیورٹی فورسز کے دوماہ کے دوران 7 ہزار 745 آپریشنز،181 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے دوماہ کے دوران181 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا ۔ سکیورٹی فورسزنےیکم اپریل سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7 ہزار 745 آپریشنز کئے۔ خیبرپختونخوا میں دو ہزار 701 ایک ، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142 آپریشنز کئے گئے۔ آپریشنز کے دوران 181 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12 جبکہ خیبرپختونخوا میں 42 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر ایک ماہ میں 61 مشتبہ افراد گرفتار بھی ہوئے۔اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں کم از کم 20 دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا ۔ مشتبہ افراد کوسرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران ہلاک کیاگیا۔۔ اس عرصے کے دوران بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والاٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں