کوئٹہ میں گداگروں کی بہتات اور بچوں کے اغوا کے واقعات پر بلوچستان ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مفاد عامہ کیس میں ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی درخواست پر کیس سماعت کی، سماعت کے دوران کوئٹہ میں گداگروں کی بہتات اور بچوں کے اغوا کے واقعات پر بلوچستان ہائیکورٹ نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ،ڈی جی سوشل ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ہائیکورٹ طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے کہا کہا سرکاری آفیسران آج پیش ہوکر بتائے کہ پیشہ ورانہ گداگروں کیخلاف کیا کارروائی کی گئی ہے ، ایڈوکیٹ عبدالصادق خلجی کی درخواست پر عدالت عالیہ میں سماعت 12 بجے تک ملتوی ۔۔
Load/Hide Comments


