صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ن لیگ پنجاب میں ہمیں اسپیس دے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا کہ ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت ہوئی ہے لیکن ایک نشست میں بات مکمل نہیں ہوسکتی، ایسے بھی کچھ ایشو ہیں جن کا تعلق وزیراعظم سے ہے، کچھ ایشو ایسے ہیں جن کا تعلق وزیراعلیٰ سے ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جو تحریری معاملات طے ہوئے ہیں وہ پورے ہوجائیں، جو بجٹ بن رہا ہے اس پر پیپلز پارٹی کی رائے لی جائے، صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، پہلے بھی کہا تھا ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،کچھ نکات پر عمل ہوگیا ہے کچھ پر رہ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں