کوئٹہ ،ممنوعہ اشیا کی بھاری مقدار اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کلکٹریٹ اف انفورسمنٹ کے شیرانی مانیخوا فیلڈ انفورسمنٹ نے کامیاب کارواء کرتے ہوئے تین ٹرکوں سے کوئلہ کے اڑ میں چھپائی گئی چھالیہ پان پراگ گوٹکا کی بڑی کھیپ برآمد کی برآمد کئے گئے سامان کی قیمت تقریبا 43 کڑور روپے بنتی ہے تحویل میں لئے گئے سامان میں 46 ہزار کلو گرام چھالیہ اور35پارسلز پان پراگ گوٹکا جوکہ 1750 / پیکٹس جس میں 157500ساشے شامل ہے خفیہ اطلاعات کے مطابق اسمگلر ز کوئلہ کے ٹرکوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر چھالیہ اور دیگر سامان اسمگل کرنا چاہتے تھے ۔جس پر نجیب نور کی سربراہی میں کسٹم ٹیم نے صوباء انتظامیہ تعاون سے ژوب شیرانی شاہراہ پر واقع ایک ہوٹل میں پارک تین عدد ٹرکوں کو تحویل میں لے کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ مانیخوا پہنچایا اسی دوران حالات کافائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیو رز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .
Load/Hide Comments


