عید اپنوں کیساتھ منانے کیلئے کوئٹہ سے پردیسیوں کی روانگی

کوئٹہ(یو این اے )عید قرباں اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مقیم پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگر کاموں کیلئے کوئٹہ آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور پردیسی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں۔اب عید الاضحی میں1روز باقی رہ گئے ہیں اور پردیسی آبائی شہروں کی جانب لوٹ رہے ہیں، پردیسیوں کی واپسی کے باعث بس اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں