کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(صباح نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جاں بحق شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہیں، مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں