حب، پکنک کی غرض سے آنے والے شہری کو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

حب(نمائندہ انتخاب ) ساکران پولیس کی آنکھ اور ناک کے نیچے مسلح ڈاکوناکہ بندی کر کے لوگوں کو لوٹتے رہے ڈبل فارم پولیس چوکی پر تعینات اہلکار ٹس سے مس تک نہ ہوئے نئے SHOنے تمام پولیس چوکیوں پر وصولی کیلئے روزانہ اجرت پر سول افراد کو مقرر کردیا علاقہ عام لوگوں کیلئے نوگو ایریا بن گیا پولیس اہلکار سومار چیف بیٹر مقرر اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب کا نواحی علاقہ ساکران عام شہر یوں اور پکنک منانے کیلئے ساکران کا رخ کرنے والوں کیلئے نوگو ایریا بن چکا ہے علاقے میں پولیس اور قانون کی رٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلح ڈاکو باقاعدہ ناکہ بندی کر کے لوگوں کو لوٹتے ہیں گزشتہ روز ڈبل فارم پولیس چیک پوسٹ اور ساکران تھانہ کے درمیان دونوں اطراف سے چند فرلانگ کے فاصلے پر مائنرنمبر 5پر پکنک کی غرض سے آنے والے شہریوں سمیت سہراب نامی ایک مقامی شخص کو مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا لوٹ مار کا شکار ہونے والے متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوری طور پر قریبی ڈبل فارم پولیس چیک پوسٹ پر واقعہ کی اطلاع دی لیکن پولیس اہلکار انکی شکایات پر کان دھرنے کے بجائے وہاں سے گزرنے والی ایرانی تیل اور دیگر اسمگل شدہ سامان سے بھری گاڑیوں سے بھتہ خوری میں مصروف رہے واضح رہے کہ ساکران میںلوٹ مار کے واقعات میں اضافے سے علاقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں پولیس نے تمام چیک پوسٹیں اور چوکیاں پرائیوٹ افراد کو روزانہ اجرت پر ٹھیکے پر دے رکھی ہیں جبکہ وہاں پر پولیس اہلکار برائے نام موجود ہوتے ہیں انہیں بھی روازنہ کے حساب سے اجرت دی جاتی ہے جبکہ حال ہی میں جو پولیس آفیسر SHO مقرر کئے گئے ہیں انہیں انکی تعیناتی سے چند گھنٹے قبل CIAپولیس کی غیر ملکی اشیاء کے اسمگلرز کی سہولت کاری کے الزام کے تحت CIAکو ختم کر کے نکالا گیا تھا لیکن سیاسی اثر ورسوخ رکھنے کی وجہ سے پولیس کے بالا افسران سے پوسٹنگ لینے میں کامیاب ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں