عید قربان،کچھی ضلع میں جانوروں کی قیمتیں آسمان پر،خریدار غائب

بولان(یو این اے )عید قربان کا ایک روز کے ساتھ ہی شہر میں مویشیوں کے خریدار غائب مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والے پریشان حال شہری، شہری دور دیہات سے جانوروں کی خریداری پر مجبور عید الاضحی کی ایک روز آمد باقی ڈھاڈر سمیت بھاگ اور مچھ و ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں تو سج گئی لیکن خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں جس پر بیوپاریوں میں پریشانی دکھائی دینے لگی شہر کے مختلف علاقوں میں سجی مویشی منڈیوں میں مختلف علاقوں سے بھی بڑے جانور لائے گئے ہیں لیکن بیوپاریوں کے مطابق خریدار نہ ہونے کے برابر ہے اس سال مہنگائی کے باعث مویشی منڈیوں کی رونقیں پھیکی پڑ چکی ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بڑے جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے منڈیوں میں دنبہ 30 ہزار سے لے کر 35 ہزار بکرا 40 ہزار سے 60 ہزار گائے ایک لاکھ سے اٹھ لاکھ بیل دو لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے اس صورتحال پر شہریوں کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں مہنگائی کا طوفان جانوروں پر بھی آ گرا ہے بچوں کی ضد اور سنت ابراہیمی کے لیے مہنگا جانور خریدنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں