کوئٹہ، عید الضحیٰ کی آمد پر قصائیوں کی چاندی ہوگئی

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید الضحیٰ کی آمد ،قصائیوں کی چاندی ہوگئی ،بکرے کیلئے4ہزار، دنبہ کیلئے 4ہزار500اور بیل کیلئے 10ہزار سے15ہزار روپے وصولوں کی بکنگ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قصائیوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے من مانے ریٹس فیکس کرکے قصائیوں کی چاندی ہوگئی،عید الضحیٰ کے موقع پر قصائیوں کی جانب سے من مانے ریٹس وصول کئے جانے لگے فی بکرا جو 3ہزار اور اب4ہزار وصول کررہے ہیں ،دنبہ 3500سے 4500وصول کیاجارہاہے ،فی بیل 10ہزار سے 15ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں ،عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ قصائیوں کی جانب سے من مانے ریٹس وصولی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں