قلات، راہزنوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی

قلات(یو این اے )قلات کے یونین کونسل پندران کے لیویز اہلکار ریاض احمد راہزنوں کی فائرنگ سے شدید زخمی، زرائع کے مطابق ریاض احمد ڈایا پندران میں اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد زہری بازار جاکر واپسی پندران اپنے گھر آتے ہوئے سوہندہ زہری کے مقام پر نامعلوم ڈاکوں نے ان پر فائرنگ کی جس سے ریاض احمد کی ٹانگ پر ایک گولی لگی، گولی لگنے سے ریاض احمد شدید زخمی ہوگئے تاہم اس کے ساتھی نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے موقع پر نہ رکا اور اسے زخمی حالت میں گھر پہنچا دیا بعد ازاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں