آئندہ بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم اور صحت کیلئے مختص کی گئی ہے ،شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم اور صحت کیلئے مختص کی گئی ہے صحت کیلئے 61بلین روپے مختص کررہے ہیں وفاقی بجٹ بہترین بجٹ ہے آئندہ بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شہدا کے لواحقین کو بھی شمار کیا جارہا ہے بلوچستان کے جامعات کیلئے 5بلین روپے مختص کئے گئے ہے صوبے کے 15اضلاع میں برن سینٹرز بنا رہے ہیں بلوچستان میں بجٹ کے لیپس ہونے کی خبریں درست نہیں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کررہے ہیں گریڈ 17سے اوپر والے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کررہے ہیں صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام دوست بجٹ پیش کرے اس کیلئے وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں صوبائی حکومت 22جون کو بجٹ پیش کریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان میں بجٹ میں لیپس ہونے کی خبریں درست نہیں وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیاآئندہ بجٹ عوام دوست ہوگاصوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کرنے جارہے ہیں17 گریڈ سے اوپر والے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے جارہے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل نہ کرنے والے بچوں کیلئے 2ارب روپے تک کا خصوصی گرانٹ بنا یا ہے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد پری بجٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے2023-24 بجٹ 2 ہزار اسکیمات تھی موجودہ حکومت بنی تو گزشتہ ادوار کے 10 ہزار اسکیمات کو ساتھ لے کر چلنا مشکل تھا گزشتہ دور میں ایم پی ایز نے ایسے اسکیمات شامل کیے تھے جو میں ان کو الیکشن میں مدد ملے گزشتہ اسکیمات پر نظر ثانی کی گئی گزشتہ بجٹ میں جو جو بجٹ غیر ضروری تھے ان کو سرد خانے میں رکھا گیا آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھ کیا تیار کیا گیا ہے آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیح دی جائے گئی آئندہ بجٹ میں صحت کیلئے 61 بلین رقم مختص کرنے جارہے ہیںآئندہ بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شہدا کے لواحقین کو بھی شامل کیا جارہاہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے دو ارب روپے کی تجویز ہے پی ایچ ڈی ہولڈرز کو مکمل اسکالر شپ کے زریعے سپورٹ کرینگے جامعات کیلئے 5 بہین روپے مختص کیا جائے گا اسکول سے باہر سے بچوں کیلئے دو بلین روپے رکھے گئے ہیں نصیر آباد میں جدید ہسپتال بنانے جارہے ہیں نصیر آباد میں بڑھتی بیماریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ہسپتال بنانے جارہے ہیں 15 اضلاع میں برن سینٹرز بنانے جارہے ہیں ہیتھ کارڈ کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 5 سو 5 ملین رکھے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں