کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے


کوئٹہ(انتخا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الاضحی آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے کو ئٹہ شہر میں 392مختلف مقا مات پر نما ز عید کے اجتما عات منعقد کئے گے شہر میں 11عید گاہوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ حساس عید گاہوں کی تعداد 189اور 192نا رمل عید گاہیں قرار دی گئی ہیں کوئٹہ شہر میں پولیس کے کل 1565اہلکار تعینات کئے گے جن میں پولیس، بی سی ،اے ٹی ایف ، ٹریفک اہلکار شامل ہیں ۔عید گاہ میں جا ئے نماز کے علا وہ غیر ضر وری سا مان یا ضر و ر ت سے ز یا دہ وزنی کو ئی چیز یا بیگ لانے پر پابند ی ہوگی جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ میں 200میٹر دور رکھی گئی ہے ۔ عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک کوئٹہ کے تفری مقا ما ت ، پا رکوں پر بھی پو لیس کی جا نب سے نفر ی تعینا ت کی گی جبکہ ہسپتالو ں میں بھی ایمر جنسی ڈیوٹی کے لئے ایمبو لنس و ڈاکٹر ز ، آپر یشنز تھیٹرتیا ری حالت میں الرٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں