مستونگ، درجنوں افراد کا مسلح ہوکر گھر پر حملہ، 6 افراد شدید زخمی


مستونگ(صباح نیوز)مستونگ کے علاقے ٹل درے خان میں درجنوں افراد کا مسلح ہوکر گھر پر حملہ، 6افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے ٹل درے خان میں فیض محمد کے گھر پہ درجنوں افراد نے حملہ کر دیا،  6 افراد زخمی اور 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ جنہیں غوث بخش ہسپتال مستونگ سے کوئٹہ سیول ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔زرائع کا کہنا ہے ٹول درے خان میں گزشتہ روز کے معمولی تنازع پہ آج صبح عید کے روز  20 افراد نے لاٹھیوں کلاڑیوں اور بندوقوں سے فیض محمد کے گھر پہ حملہ کر کے اندھا دھن فائرنگ بھی کی۔ جس کے باعث بزرگ فیض محمد اور  اس کے تین بیٹوں سمیت چھ افراد انتہائی زخمی ہو گئے جن میں سے چار کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، جنہیں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں شامل فیض محمد ولد دوست محمد۔ مرسل ولد فیض محمد۔ علی نواز ولد فیض محمد۔ مولا خان ولد بلو خان۔ محمد انور ولد مولا خان۔ اور ناصر خان ولد عبدالنبی کو انتہائی زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں