حب، باپ پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

حب(نمائندہ انتخاب )پولیس نے بلوچستان عوامی پارٹی کے متعدد رہنمائوں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا ۔ چھاپہ باپ پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ بھوتانی ہائوس اسکائی بلوسٹی پر کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے دریجی میں ایک مائن لیز اور اطراف کی اراضی تنازعہ کے حوالے سے جاری کشیدگی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھوتانی ہائوس میں داخل ہو گئی اور تکرار کے بعد کریم چھٹہ ،سرور رونجھو اور شاہ ولی خلجی سمیت دیگر متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا اس دوران پولیس اہلکاروں اور باپ وبھوتانی عوامی کارواں کے کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ پولیس حراست میں لئے گئے کارکنوں کو اپنے ہمرا ہ لے گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں