پنجگور ، فائرنگ سے اے این ایف کا زخمی اہلکار دم توڈ گیا
پنجگور (نمائندہ انتخاب ) پنجگور جامع مسجد روڑ پر نامعلوم افراد کی اے این ایف کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے ان میں سے ایک اہلکار افضل زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور تارآفس جامع مسجد روڑ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اے این ایف کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس سے کانسٹیبل افضل اور سپاہی شاہد زخمی ہوگئے تھے بعد میں افضل زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق اے این ایف کے اہلکار جامع مسجد روڑ پر واقع سبزی مارکیٹ میں خریداری کررہے تھے کہ نامعلوم سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ۔
Load/Hide Comments


