حلقہ پی بی 09 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز میں انتخابات کل ہونگے

کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ پی بی 09 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر امن وامان کی صورتحال پر 8 فروری کو پولنگ نہ ہوسکی تھی الیکشن کمیشن کے احکامات پر 16 فروری کو دوبارہ پولنگ ہوئے جس میں مسلم لیگ ن کے نواب جنگیز مری کامیاب ہوئے تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری نے لیگی امیدوار کے کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا الیکشن کمیشن نے مجموعی ٹرن آؤٹ سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہونے پر ان چار پولنگ اسٹیشنز پر 24 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا24 اپریل کو امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا اور ری پولنگ ملتوی کردی گئی تھی الیکشن کمیشن نے 10 جون کو امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں 26 جون کو پولنگ کا حکم دیا تھا لیگی امیدوار نواب جنگیز مری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے واپس نساؤ شم میں پولنگ اسٹیشنز منتقل کرکے فوری ری پولنگ کا حکم دیا ہے اور آئی جی ایف سی بلوچستان، آئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فل پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے الیکشن عملہ نساؤ روانہ کردیا گیا جس میں ایف سی اور لیویز کی فل پروف سیکیورٹی شامل ہیں مقامی صحافی احمد مری کے مطابق نساؤ کے چار پولنگ اسٹیشن پر 5808ووٹر رجسٹرڈ ہیں 70پولنگ اسٹیشن پر پی پی کے میر نصیب اللہ مری کو نواز لیگ کے نواب جنگیز مری پر 3400 ووٹوں کی برتری حاصل ہے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی الیکشن کمشن آف پاکستان کے حکم پر کوہلو پہنچ گئیصوبائی الیکشن کمشنر الیکشن کی نگرانی کیلئے پولنگ ایرے کا دورہ کریں گے الیکشن کے دوران سیکیورٹی پر ایف سی کے 700 پولیس کے 350 اے ٹی ایف کے 80 بلوچستان کانسٹیبلری کے 80 اور لیویز کے 250 اہلکاران و آفسیران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں