ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ (صباح نیوز) ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال۔ پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری۔ بارشوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے ہر گھنٹے کی صورتحال کو مانٹیرکررہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خوراک، ادویات اور میڈیکل ٹیمیں روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں