خضدار میں نوجوان کے قتل کیخلاف ورثاء کا میت کے ہمراہ احتجاج ،شاہراہ کو بلاک کر دیا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے تحصیل باغبانہ میں نوجوان محمد خان زہری کی قتل کے خلاف ورثاء کا میت کےہمراہ شاہراہ کوبلاک کردیاہے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے معطل گرمی کے موسم میں مسافر بچے بوڑھے اورعورتیں سخت پریشان روڈ کی دونوں جانب مسافرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے ورثاء کا احتجاج مقتول کے مبینہ قتل میں ملوث لیویزاہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ جس کے بعد جمعیت علماءاسلام کے رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ایم پی اے سوراب نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے اسرار پر مقتول محمد خان زہری کے ورثاء نے روڈ کو کھول دیا گیا اور انتظامیہ نے مقتول محمد خان زہری کے قتل میں ملوث لیویز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے مقتول کےورثاء نے انتظامیہ کو میر ظفراللہ خان زہری کے ریکوئسٹ پرتین دن کی الٹی میٹم دیاگیا ہے اگر تین دن تک نامزد ملوث اہلکاروں پرمقدمہ نہ کیاگیا تو چوہڑزئی قوم دوبارہ اس سے سخت لائحہ طے کریں گے مقتول کے ورثاء سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے اسرارپر روڈ کو کھول دی اور ٹریفک 10 گھنٹے بعد روانی کیلئے بحال ہوگئی ہے ورثاء نے مقتول کے میت روڈ سے اٹھانے اور دفنانے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں