قبائلی رسم و رواج کے تحت معاملے کو حل کرنے کے باوجود پولیس کا گھروں اورکاروباری مراکز پر چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے، سردار لہڑی

کوئٹہ(صباح نیوز)سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز جو واقعہ دانش لہڑی اور پولیس اہلکار کے درمیان واقع پیش آیا تھا جو نیک شگون عمل نہیں ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہمارے معاشرے میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ان تمام تر واقعات کو حل کرنے کیلئے ہمارے قبائلی نظام ہے قبائلی رسم و رواج کے تحت مسلہ کو حل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں اور معتبرین نے معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا گیا لیکن اس کے باوجود پولیس فورس کیجانب سے گھروں پر چھاپہ چادر و چار دیواری کی پامالی اور سدا بہار ٹرمینل کاروباری مراکز پر چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے اس مسئلہ کو ذاتیات کی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے اور پولیس کی اس ناروا سلوک سے لہڑی قبائل کی دل آزاری ہوئی ہیں آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام پولیس فورس کی چار دار چار دیواری کے پامالی اور پولیس فورس کی ناروا سلوک کا نوٹس لیکر پولیس فورس کے ذمہداروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں